Live Updates

کرکٹ اسٹیڈیم کی اہمیت عمران خان سے بہتر اور کون جانتا ہوگا

شیخوپورہ اسٹیڈیم کھیلوں کا میدان ہے جس کی حال ہی میں تعمیر نو کی گئی، اسی باعث تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا: پنجاب حکومت کا تحریک انصاف کے سربراہ کی تنقید پر ردعمل

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 21:09

کرکٹ اسٹیڈیم کی اہمیت عمران خان سے بہتر اور کون جانتا ہوگا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) پنجاب حکومت نے شیخوپورہ اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے حوالے سے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تنقید پر ردعمل دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے شیخوپورہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت نہ دیے جانے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ اور پنجاب حکومت پر شدید تنقید کی گئی تھی۔

اس حوالے سے اب پنجاب حکومت نے بھی ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کرکٹ اسٹیڈیم کی اہمیت خود عمران خان سے بہتر اور کون جانتا ہوگا۔ شیخوپورہ اسٹیڈیم کھیلوں کا میدان ہے جس کی حال ہی میں تعمیر نو کی گئی۔ یہ وہی اسٹیڈیم ہے جہاں پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے 257 رنز کی تاریخی اننگ کھیلی تھی۔ اسی باعث تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دینے سے انکار کیا گیا۔ اسٹیڈیم کھیلوں کیلئے مختص ہوتے ہیں انہیں سیاسی اجتماعات کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات