پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے لاتعدادقربانیاں دی ہیں‘ گور نر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ

اب وقت آگیا ہے اقوام عالم تنگ نظری سے نہیں بلکہ وسیع القلبی سے ان قربانیوں کو تسلیم کرے،پاکستان کے خلاف غلط پراپیگنڈہ کرنے والے یہاں آکر خود دیکھیں کہ کس طرح پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نبرد آزما ہے‘94 رکنی وفد سے گفتگو

پیر 11 دسمبر 2017 21:20

پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے لاتعدادقربانیاں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) گور نر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جس نے نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے امن کے لیے لاتعدادقربانیاں دی ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اقوام عالم تنگ نظری سے نہیں بلکہ وسیع القلبی سے ان قربانیوں کو تسلیم کرے،پاکستان کے خلاف غلط پراپیگنڈہ کرنے والے یہاں آکر خود دیکھیں کہ کس طرح پاکستان کا بچہ بچہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نبرد آزما ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیوی وار کالج میں شرکت کرنے والی94 رکنی وفد سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاس لاہور میں ان سے ملاقات کی -گورنرپنجاب نے کہا کہ ملک کی موجودہ قیادت کی موثر حکمت عملی سے امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے اور صرف شمالی علاقہ جات کا دورہ کرنے والوں کی تعداد میں گذشتہ دو برس کے دوران کئی گنا اضافہ ہوا ہے - انہو ںنے کہا کہ ملک میں انفراسٹرکچر کے شعبے کی ترقی کے لیے جتنے منصوبے موجودہ دور میں شروع کیے گئے ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی اور میٹرو بس سروس اورنج لائن سمیت دیگر عوامی منصوبوں سے لوگو ں کی زندگی میں بہتری آئی ہی- انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا جمہوریت کے تسلسل اور شفاف احتساب سے وابستہ ہے اوردہشت گردی ،انتہا پسندی اور کرپشن پر پوری قوم پرعزم اور تمام سیاسی جماعتیںیکجا ہیں۔

(جاری ہے)

گورنر پنجاب نے کہاکہ پاکستان پرامن ایٹمی طاقت ہے اوراپنے تمام ہمسایوں سے برابری کی سطح پر تعلقات کا خواہاں ہے اور خطے کے امن کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان نے اس پر قابو پانے کے لیے نہ صرف بین الاقوامی کنونشن کو یقینی بنایا ہے بلکہ موثر قانون سازی بھی کی ہے - انہو ںنے کہا کہ زراعت کے شعبے کی ترقی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے نیتجے میں کسان خوشحال ہوا ہے اور آج انہیں اپنی اجناس کی بہتر قیمت مل رہی ہے اس موقع پر گورنر پنجاب نے کورس میں شرکت کرنے والے ملکی و غیر ملکی افسران کے سوالات کے جوابات بھی دیے -تعلیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں گورنرپنجا ب نے کہا کہ پاکستان میں اعلی تعلیم کے فروغ کے لیے سرکاری اداروں کے ساتھ نجی شعبوں کا کردار بھی قابل تحسین ہے تاہم تعلیم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ کیے بغیر ہائیر ایجوکیشن کمیشن جیسے ادارے اس کی مکمل چیک اینڈ بیلنس کر رہے ہیں - ایک اور سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ لاہور پاکستان کا ایک اہم تاریخی اور ثقافتی شہر ہے اور اس کے اتاریخی حسن کوبرقرار رکھنے کے لیے والڈ سٹی اتھارٹی قائم کی گئی ہے جو اس قیمتی ورثے کو محفوط بنانے کے لیے عملی طور پر کوشاں ہے - انہو ںنے کہا کہ آج پاکستان پہلے سے کہیں محفوظ اور بہتر ہے اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اس بات کا عملی ثبوت ہے -فد کے شرکا نے لاہور کے اپنے دورے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کورس سے نہ صرف ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتو ں میں اضافہ ہوا بلکہ لاہور کادورہ ان کے کیرئر کا بہترین وقت ہے -پاکستان نیوی وار کالج میں تربیت حاصل کرنے والے افسران کا تعلق پاکستان،بحرین،بنگلہ دیش،چین، مصر،انڈونیشیا،عراق،ملائشیا،اومان،فلسطین،قطر، سعودی عرب،جنوبی افریقہ،سری لنکا،سوڈان اور متحدہ عرب امارات سے ہے۔

متعلقہ عنوان :