ن) لیگ کا اپنے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کر لیا

پیر 11 دسمبر 2017 21:20

ن) لیگ کا اپنے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کے ساتھ کھڑے رہنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) مسلم لیگ(ن) کا اپنے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان کے ساتھ کھڑے رہنے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی صوبائی وزیر راناثنا اللہ خان کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے موقف اختیار کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے استعفے کا مطالبہ کسی صورت منظور نہیں کیا جائے گا ، اس سے قبل وفاقی وزیر زاہد حامد کے استعفے سے پارٹی اور حکومت کو کافی نقصان پہنچا ہے پارٹی رہنما ئوں کا کہنا ہے کہ اس گھڑی میں ہم رانا ثنا اللہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔