وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اورنج لائن میٹروٹرین کے سائٹ آفس میں اجلاس،پیشرفت کا جائزہ لیاگیا

شہبازشریف کی سپریم کوٹ سے منصوبے پر عملدر آمد کی اجازت ملنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد ،،یہ سب آپکی مشترکہ کاوشوں اوراجتماعی اقدامات کا نتیجہ ہے،مفادعامہ کے منصوبے میں 22ماہ تاخیرکی ذمہ دارتحریک انصاف ہے ،پی ٹی آئی نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیحی دی جن سیاسی عناصر نے اس عظیم منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کیں ، اورنج لائن میٹروٹرین منصوبہ جتنی جلد مکمل ہوگا،اتنا ہی عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا،منصوبے پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا،وزیراعلیٰ

پیر 11 دسمبر 2017 21:03

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اورنج لائن میٹروٹرین کے سائٹ آفس میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آج یہاںیونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے قریب لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے سائٹ آفس پراجلاس منعقد ہوا،جس میںمنصوبے کے تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیاگیااوروزیراعلیٰ کو منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے سائٹ آفس پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کوٹ سے منصوبے پر عملدر آمد کی اجازت ملنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ سب آپ کی مشترکہ کاوشوں اوراجتماعی اقدامات کا نتیجہ ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ منصوبے میں 22ماہ کی بے پناہ تاخیر ہوئی ہے اور مفاد عامہ کے اس عظیم منصوبے میں تاخیر کی ذمہ دارتحریک انصاف ہے ۔

(جاری ہے)

باشعور عوام پی ٹی آئی کامحاسبہ کریںگے۔

انہوںنے کہا کہ جن سیاسی عناصر نے اس عظیم منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کیں ان کا محاسبہ عوام کریں گی-پی ٹی آئی نے عوامی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی -انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے منصوبہ دو بارہ ٹریک پر آگیاہے ۔زندگی میں ایسے مواقع آتے رہتے ہیں تاہم ہمیں صبر وتحمل ،برداشت اورہمت سے کام جاری رکھنا ہے اوریہ قوم کو کچھ کردکھانے کا موقع ہے ۔

آپ سب دن رات محنت کریں اورمنصوبے کی جلد تکمیل کیلئے جت جائیں ۔اپنی کوششوں کو دگنا تگنا کردیں،اسی طرح منصوبے میں ہونیوالی تاخیر کا ازالہ ممکن ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر دن میں 24گھنٹے ہیں تو25گھنٹے کام کریں تو کامیابی ملے گی۔ گھنٹوں کو منٹوں اورمنٹوں کو سکینڈوں میںبدل دیں ۔محنت سے کام کریں تو اللہ تعالیٰ بھی ہمارا ہاتھ تھام لے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین پاکستان کا منصوبہ ہے -یہ منصوبہ عام آدمی کو با وقار ، با کفایت او رعالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا-میں پاکستانی قوم ،پنجاب کے عوام خصوصا لاہور کے شہریوں کو مبا رکبا د دیتاہوں-اس منصوبے کو عزم اور نئے جذبے کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی-انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ جتنی جلدی مکمل ہوگا اتنا ہی عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا-میں منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائز ہ لو ںگا-انہوںنے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پوری طرح عملدر آمد کیا جائے گا۔

تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جی پی او چوک ،مال روڈ پر کام کے آ غاز سے قبل ٹریفک کا بہترین متبادل پلان بنایا جائے اورٹریفک کا متبادل نظام ماہرین کے مشورے سے ترتیب دیا جائی-ٹریفک کی بندش کی صورت میں شہریوں کو کم سے کم مشکل ہونی چاہیی-ٹریفک کے متبادل پلان کی موثر تشہیر کی جائے تاکہ عوام کو متبادل راستوں کی آگاہی ہو سکی-انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو با عزت سفری سہولتوں کا حق دیا جا سکی- صوبائی وزیر رانا مشہوداحمد، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان،چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، سینئر وکیل شاہد حامد ،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ڈی جی ایل ڈی اے ، کمشنر لاہور ڈویژن او رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :