کوئٹہ میں منشیات کی روک تھام اور نشہ کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے لیے مراکز پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، نواب ثناء اللہ خان زہری

پیر 11 دسمبر 2017 21:00

کوئٹہ میں منشیات کی روک تھام اور نشہ کے عادی افراد کے علاج اور بحالی ..
کوئٹہ ۔11دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر بلوچستان اسمبلی راحیلہ حمید خان درانی کی زیر صدارت میں پیر کے روز منعقد ہوا ،اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ کو ئٹہ میں منشیات کی روک تھام اور نشہ کے عادی افراد کے علاج اور بحالی کے لیے مراکز پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، تعلیمی اداروں سے منشیات کی فراہمی لمحہ فکریہ ہے، انہوں نے کہا کہ سٹی نالے کے حوالے سے انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو پہلے ہی ہدایات جاری کرچکا ہوں ،انہوں نے کہا کہ ہماری اولین کوشش ہے کہ نشہ کے عادی افراد کو معاشرے کا مفید اور کارآمد شہری بنایا جائے،قائد ایوان نے مزید بتایا کہ نشہ کی لعنت میں مبتلا افراد بالخصوص خواتین کی بحالی کے لیے علیحدہ بحالی مراکز قائم کئے جائینگے،اجلاس میں توجہ دلائو نوٹس انیتہ عرفان نے ایوان کے توجہ شہر میں منشیات کے پھیلائو کی جانب مبذول کروائی توجہ دلائو نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہر کے سٹی نالہ منشیات فروشوں کا گڑھ بن گیا ہے منشیات کی روک تھام نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہے ہیں ،ایوان میں صوبے کے 6لاکھ خواتین کی نادرا میں رجسٹریشن اور قومی خبر رساں ادارے کے کوئٹہ بیورو میں پشتو زبان کی نیوز سروس شروع کرنے سے متعلق 2الگ الگ قراردادیں بھی منظور کی گئی، ایوان میں بولان میڈیکل یونیورسٹی کا مسودہ قانون 2017اور جیل اصلاحات کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر سپیکر نے گورنر بلوچستان کا حکم نامہ پڑھ کر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا ۔

متعلقہ عنوان :