Live Updates

اصلی کپتان میں ہوں،میں وردی والا کپتان ہوں ٹریک سوٹ والا نہیں،کیپٹن (ر)صفدرکا عمران خان پر طنز

عمران خان کی جانب سے کیپٹن (ر)صفدر کے اصلی کپتان والے بیان پر قہقہ لگا کر اسے مضحکہ خیز قرار دے دیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 دسمبر 2017 20:44

اصلی کپتان میں ہوں،میں وردی والا کپتان ہوں ٹریک سوٹ والا نہیں،کیپٹن ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11دسمبر 2017ء ) :کیپٹن (ر)صفدر نے عدالت میں پیشی کے موقع پر عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اصلی کپتان میں ہوں،میں وردی والا کپتان ہوں ٹریک سوٹ والا نہیں۔دوسری جانب عمران خان نے عمران خان کی جانب سے کیپٹن (ر)صفدر کے اصلی کپتان والے بیان پر قہقہ لگا کر اسے مضحکہ خیز قرار دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق عدالت میں پیشی سے قبل ایک صحافی نے کیپٹن (ر)صفدر سے سوال کیا کہ آج دو کپتانوں کی پیشی ہے اس پر کیپٹن صفدر نے کہا کہ اصلی کپتان میں ہوں،میں وردی والا کپتان ہوں جبکہ عمران خان ٹریک سوٹ والا کپتان ہے۔

(جاری ہے)

کیپٹن (ر)صفدر نے مزید کہا کہ میں نے نوجوانی میں وردی پہن کر ملک کی بیرونی سرحدوں کی حفاطت کی تھی اور اب ملک کی اندرونی سرحدوں کی حفاظت کر رہا ہوں جبکہ عمران خان نے نوجوانی میں الگ مزے لوٹے تھے اور اب وہ الگ مزے لوٹنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے انہیں مورخ کبھی معاف نہیں کرے گا ۔جبکہ دوسری جانب جب اس بیان کو عمران خان کے سامنے رکھا گیا کہ کیپٹن (ر)صفدر کہتے ہیں کہ وہ اصلی کپتان ہیں اس پر انکا کیا کہنا ہے تو عمران خان نے باآواز ملند قہقہ لگا یا اور کہا کہ مجھے صبح صبح ہنساؤ نہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :