ایم کیو ایم لندن کے درجنوں کارکنوں نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

پیر 11 دسمبر 2017 21:00

ایم کیو ایم لندن کے درجنوں کارکنوں نے الطاف حسین سے لاتعلقی کا اعلان ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ایم کیو ایم لندن کے درجنوں کارکنوں نے بانی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ، ایم کیو ایم لندن حیدرآباد کے اہم رہنما عامر اقبال خانزادہ اور دیگر درجنوں کارکنوں جن میں یونٹس انچارجز و دیگر شامل تھے ایم کیو ایم لندن سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے، عامر اقبال خانزادہ نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ الطاف حسین ملک دشمنی میں اپنی حد سے نکل چکا ہے اسکی اصلاح ناممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ22اگست2016کو انہوں نے جو ملک دشمن نعرے لگوائے اس کے بعد ہی ہمیں شرمندگی تھی تاہم وہ مسلسل اپنی روش پر قائم ہیں اور ان کی اب اصلاح ناممکن ہے اس لیے وہ تمام عناصر جنہوں نے بڑی قربانیاں دیکر پاکستان قائم کیا تھا ان کی اولاد سوچ بھی نہیں سکتی کہ وہ ملک دشمن کے ہاتھوں میں کھیلیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کسی دباؤ کے بغیر اپنے ضمیر کے مطابق ایم کیو ایم لندن چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔