اولیا اللہ نے برصغیر میں شجر اسلام کی ترویخ وآبیاری کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی سبز دربار عالیہ پر چادر پوشی کی تقریب کے شرکاسے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 20:54

اولیا اللہ نے برصغیر میں شجر اسلام کی ترویخ وآبیاری کیلئے خدمات سرانجام ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اولیا اللہ نے برصغیر میں شجر اسلام کی ترویخ وآبیاری کیلئے خدمات سرانجام دی ہیں، اسکی بدولت آج ہم مسلمان ہیں، اولیا اللہ نے ہمیں خدا رسولؐ ایمان قرآن رشتوں ناطوں کی پہچان دی ، لوگ اولیا اللہ سے اپنا ٹوٹا ہوا تعلق جوڑ کر ایمانی، روحانی، وجدان کسف پاکر اللہ تعالیٰ کی قربت وتقویٰ کی دولت سے مالا مال ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو سبز دربار عالیہ پر چادر پوشی کی تقریب کے شرکاسے خطاب کررہیں تھیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوفیاء عظام نے اپنے قول وفعل سے اپنے کلام سے تصوف کا درس دیا اور معاشرہ میں پیار محبت اخوت کی روایات کو فروغ دیا ۔ اولیا اللہ نے جس طاقت طاغوت سامراج کے دانت کھٹے کئے، آج امت مسلمہ کے ہر فرد کو اولیا اللہ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر عالمی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اولیا اللہ نے عقیدت ختم النبوت کا پر چار کیا اور آج عقیدہ ختم النبوت پر وار کرنے والے توبہ کریں اور اولیا اللہ کے دامن میں پناہ لیں، اللہ کی زات غفور رحیم ہے یقینا وہ اپنے محبوب دوستوں کے وسیلہ سے مانگی دعا پوری فرماتا ہے۔

متعلقہ عنوان :