آئی جی پولیس پنجاب نے سرگودھا پولیس میں حالیہ بھرتی ہونیوالے 129کانسٹیبلز کی بھرتی کا ریکارڈ طلب کرلیا

پیر 11 دسمبر 2017 20:51

آئی جی پولیس پنجاب نے سرگودھا پولیس میں حالیہ بھرتی ہونیوالے 129کانسٹیبلز ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) آئی جی پولیس پنجاب کپٹن (ر) عارف نواز نے سرگودھا پولیس میں حالیہ بھرتی ہونے والے 129کانسٹیبلز کی بھرتی کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس نے بعض ملنے والی ان شکایات جن میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سرگودھا پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کے مرحلہ میں پیچیدگیاں پیدا کی گئیں، جس سے درجنوں امیدوار بھرتی امتحان میں حصہ نہیں لے سکے جبکہ بعض امیدواروں کو میرٹ سے ہٹ کر بھرتی کیا گیا جن کو 8 سے 10 نمبر بلاوجہ دیئے گئے جس کی وجہ سے میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی حق تلفی ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق سرگودھا پولیس میں بھرتی ہونے والے تمام امیدواروں کو میرٹ کے مطابق بھرتی کیا گیا ہے جس میں کسی قسم کی پیچدگی پیدا نہیں ہوئی۔جس پر آئی جی پنجاب نے بھرتی کامکمل ریکارڈطلب کیاہے۔

متعلقہ عنوان :