Live Updates

این اے 81 سے منتخب ہونے والے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 20:38

این اے 81 سے منتخب ہونے والے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار کی جانب ..
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) این اے 81 سے منتخب ہونے والے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے گزشتہ روز فیصل آباد میں کیے گئے جلسے کے دوران این اے 81 فیصل آباد سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار کی جانب سے استعفیٰ دینئے کا اعلان کیا گیا تھا۔ اب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر نثار تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے پر تول رہے ہیں۔ اس مقصد کیلئے ان کے تحریک انصاف کی قیادت سے رابطے بھی ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات