سندھ کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی(کل) بحال کردی جائیگی

پیر 11 دسمبر 2017 20:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی (کل) منگل کی صبح 8 بجے بحال کردی جائیگی۔

(جاری ہے)

ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق گیس لوڈمینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی پیر کی صبح 8 بجے سے منگل کی صبح 8 بجے تک معطل کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :