اٹک، اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال میں ہیپاٹائیٹس کے علاج کے حوالے سے بین الاقوامی سنٹر کا افتتاح

پیر 11 دسمبر 2017 20:36

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) ہیپاٹائیٹس کے علاج کے حوالے سے ایک بین الاقوامی سنٹر کا افتتاح اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال میںکیا گیا،افتتاح کی تقریب میں ڈ ی سی ا ٹک رانا اکبر حیات، ایسو سی ایٹ پروگرام ڈائریکٹر بریگیڈئیر غلام مرتضیٰ ، ایسو سی ایٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرکرنل عارف ماگرے ،اے سی اٹک مرضیہ سلیم،ڈائریکٹر ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر خالد محمود، ایم ایس اسفندیار بخاری ڈسٹرکٹ اسپتال ، انچارج ہیپاٹائیٹس سنٹر ڈاکٹر عاطف چاند ،لیڈی ڈاکٹر اقراء، چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب ملک عطاء محمد خان اعوان ،چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ ندیم رضا خان ،سنیئر وائس چیئرمین شہزاد انجم بٹ ،سابق چیئرمین ڈاکٹر مہتاب منیر خان کے علا وہ محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی،ہیپاٹائیٹس کے علاج کا یہ سنٹر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر قائم کیاگیا ہے،جہاں پریرقان کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا،اس کے علاوہ ان تمام مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی جائیں گی،تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ،ایسو سی ایٹ پروگرام ڈائریکٹر بریگیڈئیر غلام مرتضیٰ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبے کے عوام کو مفت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بے شما ر اقدامات کیے ہیں اور موجودہ اقدام اسی سلسلے کا حصہ ہے،انہوں نے کہا کہ جگر اور گُردوںکے علاج کے حوالے سے ایک بڑا سنٹر لاہور میں قائم کیا گیا ہے جہاں پر روزانہ لاکھوں مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے،انہوں نے اس موقع پرسنٹر کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈی سی اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کیے ہیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب کا موجو دہ اقدام بھی انتہائی احسن ہے جس سے جگر اور گُردوں کے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی اور اس کے علاوہ مفت ادویات کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے گی،تقریب سے ایسو سی ایٹ پراجیکٹ ڈائریکٹرکرنل عارف ماگرے نے بھی خطاب کیا اور انہوں نے اس پراجیکٹ کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے ۔

متعلقہ عنوان :