2018 انتخابات پر بے یقینی کے بادل چھا رہے ہیں، ٹیکنو کریٹس ، قومی حکومت کی باتیں گردش کررہی ہیں ‘سراج الحق
کمزور جمہوریت کا علاج بھی جمہوریت ہے ، حکمرانوں کے غیر جمہوری رویوں نے جمہوریت کو شدید نقصان پہنچایا ہے ‘امیر جماعت اسلامی
پیر 11 دسمبر 2017 20:34
(جاری ہے)
اس موقع پر لیاقت بلوچ ، میاں محمد اسلم ، صاحبزادہ طارق اللہ ، امیر العظیم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پانامہ لیکس میں دیگر کئی حکمرانوں کے نام بھی موجود ہیں مگر ہمارے حکمرانوں کے نام کرپشن کی اس دستاویز میں سر فہرست ہیں جس پر پوری قوم کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ۔
جماعت اسلامی کی شوریٰ نے فیصلہ کیاہے کہ جب تک سب لٹیروں کا احتساب نہیں ہوتا ، کرپشن کے خلاف ہماری تحریک جار ی رہے گی ۔ کرپشن ختم کیے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا لیکن اس کی آڑ میں ہم الیکشن ملتوی کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ احتساب کا عمل بھی جاری رہے اور الیکشن کے انعقاد میں بھی کوئی خلل واقع نہ ہو ۔ الیکشن کمیشن ان سیاستدانوں کو الیکشن کے لیے نااہل قرا ر دے جن کے نام کرپشن کیسز میں موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ملک میں روزانہ ہونے والی بارہ ارب روپے کی کرپشن پر قابو پالیا جائے تو ہم روزانہ پنجاب یونیورسٹی جیسی ایک بڑی یونیورسٹی اور نشتر میڈیکل کالج و ہسپتال جیسے روزانہ تین کا لج و ہسپتال بناسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ حکمرانوں نے اپنا لوٹ مار کا کھیل جاری رکھنے کے لیے اداروں کو کمزور کیا ۔ پارلیمنٹ کو کوئی اہمیت نہ دے کر اس کے عزت و وقارکو ختم کیا اور عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی کی ۔حکمرانوں کے اسی رویے کی وجہ سے ملک میں جمہوری نظام ناکامی سے دوچار ہے ۔ جمہوریت کو سب سے بڑا خطرہ خود حکمرانوں کے آمرانہ طرز عمل سے ہے ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت نے اپنے منشور پر عمل کیا نہ عوام سے کیے گئے وعدوں کا پاس کیا ۔ ملک میں بدامنی ، مہنگائی ، غربت ، جہالت اور بے روزگاری جیسے مسائل حکمرانوں کے تحفے ہیں ۔ سینیٹر سراج الحق نے فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام اور ایف سی آر کے خاتمہ کے لیے قبائلی عوام کے جمرود سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت جلد از جلد ایف سی آر کے ظالمانہ قانون کو ختم کر کے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرے اور فاٹا کو این ایف سی ایوارڈ میں اس کا تین فیصد حصہ دیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک بڑھانے کو خوش آئند قرا ر دیتے ہوئے کہاکہ جب تک آئین سے دفعہ 247 اور 246 کا خاتمہ نہیں کیا جاتا اور صدر اور وزیراعظم سے فاٹا کے متعلق فیصلوں کا اختیار واپس نہیں لیا جاتا ، اس وقت تک قبائلی عوام کو حقوق ملنے کی ضمانت نہیں مل سکتی اس لیے ضروری ہے کہ آئین میں تبدیلی کر کے فاٹا کے عوام کو بھی ملک کے دیگر علاقوں کے رہنے والے عوام کے برابر حقوق دیے جائیں اور عوام کو مشکل میں ڈالنے اور قبائل کی دل شکنی کرنے کی بجائے حکومت ان کے مطالبے کو تسلیم کر ے ۔ سینیٹر سرا ج الحق نے امریکہ کی طرف سے قبلہ اول بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کو دنیا پر جنگ مسلط کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے کہاکہ قبلہ اول کی آزادی امت کا بہت بڑا مسئلہ ہے ۔ تمام ممالک کو ترکی کے موقف کی حمایت کر کے اسے مضبوط کرنا چاہیے اور جب تک امریکہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتا ، اس کا معاشی تجارتی اور سوشل بائیکاٹ کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلمان ممالک امریکی منڈی بننے کی بجائے اس سے ہر طرح کی تجارت بند کردیں ۔ انہوںنے کہاکہ 17 دسمبر کو کراچی میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کیا جائے گا ۔ ماڈل ٹائون سانحہ کے متعلق ایک سوال کے جواب میں سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ کوئی وزیر ہو یا وزیر اعلیٰ ، قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتا ۔ جن لوگوں نے چودہ انسانوں کو قتل کیا ، انہیں آئین کے مطابق سزا ملنی چاہیے ۔ ختم نبوت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں امیر جماعت نے کہاکہ ناموس رسالت کے حوالے سے رانا ثناء اللہ کو توبہ و استغفار کر کے اپنے ریمارکس پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
یوکرین کے وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر نئی دہلی پہنچ گئے
-
ملک کے جیمز اینڈ جیولری سیکٹر کی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، صدر مملکت
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا صبح سویرے لاہورایس ایل تھری کا دورہ، جلد تکمیل کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.