وزیراعظم بیت المقدس کے حوالے سے او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے

کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے امریکی سفارتخانہ کو یروشلم منتقل کرنے کے فیصلہ پر غور و خوض کیا جائیگا

پیر 11 دسمبر 2017 20:34

وزیراعظم بیت المقدس کے حوالے سے او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 13 دسمبر کو ترکی کے شہر استنبول میں بیت المقدس کے حوالے سے او آئی سی کے منعقد ہونیوالے غیر معمولی سربراہ اجلاس میں شرکت کرینگے ۔پیر کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اجلاس سے قبل وزراء خارجہ کونسل کا اجلاس ہو گا جس میں وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

ترک صدر نے غیر معمولی سربراہ کانفرنس او آئی سی سمٹ کے صدر کی حیثیت سے بلائی ہے جس میں بیشتر او آئی سی ارکان کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس میں امریکی انتظامیہ کی طرف سے امریکی سفارتخانہ کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے حالیہ فیصلہ پر غور و خوض کیا جائے گا۔ او آئی سی رہنما اس صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے طریقے بھی تلاش کریں گے۔ وزیراعظم فلسطینی برادر عوام کیلئے پاکستان کی حکومت اور عوام کے جذبات پہنچائیں گے اوراو آئی سی پر القدس شریف کے مسئلہ پر متفقہ مؤقف اختیار کرنے اور امریکی انتظامیہ کو اپنے فیصلہ پر نظرثانی کرنے کیلئے زور دیں گے۔

متعلقہ عنوان :