نیویارک حکام نے مین ہیٹن حملے کو دہشتگرد حملہ قرار دے دیا،داعش سے متاثرہ 27سالہ حملہ آور گرفتار

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 دسمبر 2017 20:20

نیویارک حکام نے مین ہیٹن حملے کو دہشتگرد حملہ قرار دے دیا،داعش سے متاثرہ ..
نیو یارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 11دسمبر 2017ء ):نیویارک حکام نے مین ہیٹن حملے کو دہشتگرد حملہ قرار دے دیا،نیویارک پولیس نے داعش کے خیالات سے متاثرہ 27سالہ حملہ آورکو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق مین ہیٹن ٹرمینل میں ہونے والے دھماکے کو نیویارک حکام کی جانب سے دہشتگردانہ کاروائی قرار دے دیاگیا۔

(جاری ہے)

جائے وقوعہ سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ،حکام نے اس کے حملہ آور ہونے کی تصدیق کر دی ۔حملہ آور کی شناخت عقائد اللہ کے نام سے ہوئی ہے ۔ حملہ آو ر کی عمر 27سال ہے اور وہ بنگلہ دیش کا شہری ہے ۔حملہ آور داعش کے خیالات سے متاثر تھا اور اپنے جسم کے ساتھ بم باندھ کر لایا تھا ۔یاد رہے کہ کچھ دیر پہلے نیویارک میں مین ہیٹن ٹرمینل پر حملے میں 22افراد زخمی ہو گئے تھے۔