ہمارے اراکین اسمبلی اور یو سی چئیرمین پر کسی ایجنسی کی جانب سے دباو ڈالے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں: پیر حمید الدین سیالوی

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 20:17

ہمارے اراکین اسمبلی اور یو سی چئیرمین پر کسی ایجنسی کی جانب سے دباو ..
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی اور یو سی چئیرمین پر کسی ایجنسی کی جانب سے دباو ڈالے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے معروف مذہبی شخصیت پیر حمید الدین سیالوی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میں اور میرے اراکین اسمبلی نہ بکے ہیں نہ کبھی بکیں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے رانا ثناء کی جانب سے کیے جانے والے دعوے بے بنیاد ہیں۔ پیر حمید الدین سیالوی کا کہنا ہے کہ ہمارے اراکین اسمبلی اور یو سی چئیرمین پر کسی ایجنسی کی جانب سے بھی دباو ڈالے جانے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ پیر حمید الدین سیالوی کا مزید کہنا ہے کہ ان کے اراکین اسمبلی اور رہنماوں نے استعفے دینے کا فیصلہ صرف اور صرف ختم نبوتﷺ کے معاملے کی وجہ سے کیا ہے۔ اس کے علاوہ استعفے دینے کی اور کوئی وجہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :