امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان غیر دینی قوتوں کی اسلام دشمنی کا عملی رُخ ہے،جمعیت طلبہ عربیہ

پیر 11 دسمبر 2017 20:23

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) منتظم جمعیت طلبہ عربیہ حلقہ قالدرہ صفی الله اور ناظم نشر و اشاعت حلقہ قالدرہ اقرار محمد نے کہا ہے کہ بیت المقدس سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان غیر دینی قوتوں کی اسلام دشمنی کا عملی رُخ ہے لیکن بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ بنانے کا آمریکی صدر کا خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ۔

پورے اُمت مسلمہ پر بیت المقدس کا حفاظت لازم و فرض عین ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد الله کی زمین پر الله کے نظام کا قیام ہے اور انشاء الله شعائر اسلام اور بیت المقدس کے حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ منتظم حلقہ قالدرہ صفی الله اور اقرار محمد نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے عزائم خاک میں ملائینگے اور امریکہ اور اس کے حواریوں کوان کے ناپاک عزائم کا منہ توڑ جواب دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اسلام اور پاکستان کا ابتداء سے ہی دشمن ہیں اس لئے ان سے مسلمانوں کیساتھ اچھی دوستی کی توقع کرنا بیوقوفی کے سوا کچھ نہیںہے ۔

متعلقہ عنوان :