وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ایم پی اے نگینہ خان کی ملاقات

پیر 11 دسمبر 2017 20:23

وزیراعلیٰ پرویزخٹک سے ایم پی اے نگینہ خان کی ملاقات
ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) خاتون ایم پی اے اور پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون نگینہ خان نے وزیراعلیٰ پرویز خان خٹک سے ملاقات کی اور اُن سے ضلع ملاکنڈ کے تنظیمی اُمور پر سمیت مختلف ترقیاتی اسکیموں پر تفصیلی بات چیت کی ۔ ملاقات کے دوران خاتون ایم پی اے نگینہ خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک سے ملاکنڈ کے لئے پرائمری سکول اور دو کلومیٹر روڈ کی منظوری کا مطالبہ بھی کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خان خٹک نے ضلع و تحصیل کابینہ میں مخلص کارکنوں کو ایڈجسٹ کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ مخلص کارکن پارٹی کا سرمایہ ہوتا ہے جنہیں کسی صورت ضائع نہیں ہونے دینگے ۔ خاتون ایم پی اے نگینہ خان نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ کے عوام اور کارکنوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور انشاء الله انہیں کبھی مایوس نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار اور عہدہ آنی جانی چیزیں ہیں جبکہ اصل کام عوام کی خدمت اور کارکنوں کے جائز مسائل کے حل کے لئے آواز بلند کرنا ہے ۔انہوں نے ملاکنڈ کے لئے پرائمری سکول اور دو کلو میٹر روڈ کا مطالبہ منظور کرنے پر وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا ۔