انصاف یوتھ ونگ ملاکنڈ کا منشیات فروشی کیخلاف احتجاج کااعلان

پیر 11 دسمبر 2017 20:23

ملاکنڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) انصاف یوتھ ونگ ملاکنڈ نے یونین کونسل ورتیر میں ہیروئن ، چرس اور شراب کے کھلے عام فروخت پر احتجاج کا اعلان کردیا ۔ مقامی انتظامیہ نے منشیات فروشی پر خاموشی آپنائی ہے جبکہ نوجوان نسل تباہی کی طرف جارہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ سمیت متعلقہ حکام یونین کونسل ورتیر تحصیل درگئی میں منشیات فروشی کا فوری نوٹس لیں بصورت دیگر احتجاج کا راستہ آپنائینگے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انصاف یوتھ ملاکنڈ کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری اور صوبائی رہنماء ساجد خان نے پریس کلب آفس میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ یونین کونسلر ورتیر تحصیل درگئی میں عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا دھندہ عروج پر ہے اور مقامی انتظامیہ ان منشیات فروشوں کو روکنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یونین کونسل ورتیر تحصیل درگئی کے نوجوان نسل کو بے راہ روی اور منشیات جیسے لعنت سے بچانے کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :