ملتان کے جلسہ میں شریف مافیا ، قاتلوںکے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے لئے بلاول بھٹو فیصلہ کن جنگ کا اعلان کریں گے،

اب لانگ مارچ اسلام آباد نہیں رائے ونڈ کی طرف ہو گا، سینیٹ الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا ہے، لگتا ہے الیکشن سے پہلے شریف حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا کی پریس کانفرنس

پیر 11 دسمبر 2017 20:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہا ہے کہ ملتان کے جلسہ میں شریف مافیا ، قاتلوںکے سیاسی تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کے لئے بلاول بھٹو فیصلہ کن جنگ کا اعلان کریں گے، اب لانگ مارچ اسلام آباد نہیں رائے ونڈ کی طرف ہو گا، سینیٹ الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا ہے، لگتا ہے الیکشن سے پہلے شریف حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا ،صرف شریف اور خواجگان رہ جائیں گے ۔

پیپلز پارٹی کا پہلا گھر لاڑکانہ دوسرا گھر ملتان ہے،عام انتخابات سے قبل (ن) کے لئے حکومتی وزراء سمیت پیپلز پارٹی سے جانے والے جلد پیپلز پارٹی میں ہوں گے ۔شہیدوں کے وارث کا اولیاء اللہ کی دھرتی ملتان آمد پر شاندار استقبال کیا جائے گا اور لاکھوں لوگ جلسہ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پریس کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما رائو ساجد علی، ایم سلیم راجہ، چوہدری یسین ، ریاض رضا، مرزا نذیر بیگ، خواجہ عمران ، امین ساجد ، عبد الرئوف لودھی، وحید الحسن بھٹہ، ملک اللہ بخش بھٹہ بھی موجود تھے شوکت بسرا نے مزید کہا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ ملتان کے جلسہ کے بعد شریف مافیا ، قاتلوں، گستاخان رسول ؐ اورپانامہ چور اقتدار میں نہیں رہیں گے شریف مافیا نے جس طرح عدلیہ ، فوج ، جمہوریت اور ملک وقوم کی سلامتی کے لئے خطرے کی گھنٹی ہیں اور خون کی ہولی کھیلی ہے اب شریفوں کا وقت ختم ہو چکا ہے سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹر طاہر القادری سے بھی ملاقات میں کہاکہ وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کے تمام اشارے قاتل اعلی اور وزیر دہشت گردی کی طرف جاتے ہیں اگر جسٹس باقر نجفی رپورٹ کو من و عن تسلیم نہ کیا گیا وزیراعلی شوباز سمیت وزیر دہشت گردی ثناء اللہ نے استعفی نہ دیا تو پیپلز پارٹی کو اگر دھرنا دینا پڑا ، لانگ مارچ کرنا پڑا یا اسمبلیوں سے بھی مستعفی نہ ہو نا پڑا تو گریز نہیں کریں گے گستاخان رسول ؐ اور پانامہ چور اپنے انجام کو جلد پہنچیں گے اور اب لانگ مارچ کا رخ اسلام آباد کی طرف نہیں رائے ونڈ کی طرف ہو گا بڑا گارڈ فادر لندن ، چھوٹا یہاں بیٹھا ہے بڑے چھوٹے عدلیہ پر تنقید کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ جنوری کے آغاز تک ملتان میں بلاول ہائوس میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز ہو جائے گا اب بلاول بھٹو مستقل قیام جنو بی پنجاب میں کریں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے نواز شریف کو نہیں جمہوریت کو بچانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا لیکن میاں نواز شریف نے میثاق جمہوریت پر عمل نہیں کیا ایک طرف سابق وزراء اعظم سید یوسف رضا گیلانی، راجہ پرویز اشرف ، شرجیل میمن کے نام ای سی ایل میں ہیں ان کے اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے دوسری طرف چیئرمین نیب شریف خاندان کے نام ای سی ایل میں شامل نہیں کر رہی ہے یہ دہرا معیار کس بناء پر رکھا جارہا ہے چیئرمین نیب جواب دیں فوری طور پر شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں شامل کریں اور ان کے اکائونٹس بھی منجمد کریںصرف باتوں سے کام نہیں چلے گا انہوں نے کہا کہ اشتہاری وزیر خزانہ سمیت دو پاپی پپو پاکستان کو لوٹ کر چلے گئے انہوں نے کہا کہ (ن ) لیگ کی قومی و صوبائی اسمبلی میں اکثریت ہے لیکن وہ علیحدہ صوبہ نہیں بنارہے پیپلز پارٹی ہی الگ صوبہ بنائے گی اور سرائیکی جماعتوں سمیت سب کو ساتھ لیکر چلے گی اور الگ صوبے کی تحریک بھی چلائے گی بلاول بھٹو ملتان میں انقلابی منشور کا اعلان کریں گے ہم عمران خان تھوڑی ہیںسب کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔