پاکستان چین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، سی پیک دونوں ممالک کے وسیع تر مفادمیں ہے ،

پاکستان دیگر شعبوں میں بھی چین کے ساتھ اپنے تعا ون کو وسیع بنیادوں پر جاری رکھنا چاہتا ہے،دہشتگردی خطے کی امن اور ترقی کے لیے بڑا خطر ہ ہے ، اس کے خاتمے کے لیے پاکستان نبردآزما ہے، قومی اسمبلی رواں ماہ دہشتگردی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق معاملات کو بہتر بنانے کیلئے پانچ ملکی سپیکرز کانفرنس منعقد کرو ارہی ہے ،اس میں چین، ترکی ، روس ، افغانستان،اور ایران کے سپیکرزکو مدعو کیا گیاہے،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی برائے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے وفد سے ملاقات میں گفتگو چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانیکا خواہاں ، ہر شعبے میں تعا ون جاری رکھے گا،چینی اسسٹنٹ منسٹر فارن ریلیشن

پیر 11 دسمبر 2017 20:09

پاکستان چین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے  ، سی پیک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے وسیع تر مفادمیں ہے ،اس سے عام آد می کے روزگار زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،پاکستان دیگر شعبوں میں بھی چین کے ساتھ اپنے تعا ون کو وسیع بنیادوں پر جاری رکھنا چاہتا ہے،دہشتگردی خطے کی امن اور ترقی کے لیے بڑا خطر ہ ہے ، اس کے خاتمے کے لیے پاکستان نبردآزما ہے، قومی اسمبلی رواں ماہ دہشتگردی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق معاملات کو بہتر بنانے کیلئے پانچ ملکی سپیکرز کانفرنس منعقد کرو ارہی ہے ،اس میں چین، ترکی ، روس ، افغانستان،اور ایران کے سپیکرزکو مدعو کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی سنٹرل کمیٹی برائے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ منسٹر یاجنگ وانگ کی سربراہی میں ملاقات کرنیو الے چھ رکنی پارلیمانی وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے جس دوران دوطرفہ تعلقات ،علاقائی ترقی سمیت دیگراہم موضوعات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔اس دوران سپیکر نے کہاکہ پاک۔چین اقتصادی راہداری دونوں ممالک کے وسیع تر مفادمیں ہے، جس سے عام آد می کے روزگار زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے،پاکستان دیگر شعبوں میں بھی چین کے ساتھ اپنے تعاؤن کو وسیع بنیادوں پر جاری رکھنا چاہتا ہے،دہشتگردی خطے کی امن اور ترقی کے لیے بڑا خطر ہ ہے ، جس کے خاتمے کے لیے پاکستان نبردآزما ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اسمبلی رواں ماہ دہشتگردی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق معاملات کو بہتر بنانے کے لیے پانچ ملکی سپیکرز کانفرنس منعقد کرو ارہی ہے جس میں چین، ترکی ، روس ، افغانستان،اور ایران کے سپیکرزکو مدعو کیا گیاہے،چینی اسسٹنٹ منسٹر فارن ریلیشن یاجنگ وانگ نے کہاکہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم اور مضبوط بنانے کا خواہاں ہے،،چینی عوام اور پارلیمنٹ پاکستان کے ساتھ گہر ی وابستگی رکھتے ہیں ، چین پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعا ون کو جاری رکھے گا،پاک۔

چین اقتصادی راہداری سے خطے میں بسنے والے تما م ممالک مستفید ہونگے،اس منصوبے کی تکمیل سے دنیامیں ترقی کی نئی رائیں کھلیں گی۔