پاکستان فرانس کے ساتھ پارلیمانی اوردیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ د ے کر تعلقات کو مزید مستحکم بناناچاہتا ہے،
پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس دونو ں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،پاکستان ترقی اور خوشحالی کی حقیقی منزل کی طر ف گامزن ہے، دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ، پاکستان میں دہشتگردی اور انتہا ء پسندی کی کوئی گنجائش نہیں سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق کی پاک فرانس فرینڈ شپ کے صدر کی سربراہی میں 5رکنی پارلیما نی وفد سے گفتگو
پیر 11 دسمبر 2017 20:09
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاک۔فرانس فرینڈ شپ گروپ کا دونوں ممالک کی پالیمانوں میں قائم ہونا انتہائی حوصلہ افزاء ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمانی فرینڈ شپ گروپس دونو ں ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کی حقیقی منزل کی طر ف گامزن ہے۔انہوں نے کہا دہشت گرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور پاکستان میں دہشت گردی اور انتہا ء پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اس ناسور کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں پا کستان کی سیاسی اور فوجی قیادت کے مشترکہ فیصلوں کی بدولت بڑی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ دہشت گردی اور انتہاپسندی دنیا کے امن اور استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہے اور اس کا خاتمہ تمام اسٹیک ہو لڈرزکے مابین قریبی تعاون کے ذریعے ممکن ہے۔انہوں نے کہاکہ جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کا قیام مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں امن اور استحکام افغانستان میں امن واستحکام سے منسلک ہے۔سپییکر نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں فرانس کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شر اکت دار ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو عوامی سطح پر رابطوں کو فروغ دے کر مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔انہوں نے دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور پاک۔فرانس بزنس الائنس کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے سائنسی تحقیق ،توانائی ،ماحول اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔فرانسیسی وفد نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے کردار کو سر اہا اور اپنے ملک کی طرف سے پاکستان میں جمہوریت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ انہو ں نے کہا کہ فرانس پاکستان میں جمہوریت کا فروغ اور جمہوری اداروں کا استحکام چاہتا ہے۔ پاک۔فرانس فرینڈ شپ کے صدر سیپآٹوز برنڈ جین نے کہاکہ فرانس پاکستان کے ساتھ تمام معاشی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس نا سور کے خا تمے کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان کی خدمات قابل تحسین ہیں اور فرانس اس مشترکہ مقصد کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔انہوں نے توانائی ،تعلیم ،ماحول اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی تجویز سے بھی اتفاق کیا۔انہوں نے کہا کہ فرانس اور پاکستان کے ما بین قریبی تعاون خطے اور اس سے باہر چیلنجوں سے نمبٹنے کے لیے نا گزیر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.