آرمی چیف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات ،

باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکورٹی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 11 دسمبر 2017 20:09

آرمی چیف سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات ،
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔