وزیراعظم کی روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی آمدن میں اضافے کیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت

پیر 11 دسمبر 2017 20:09

وزیراعظم  کی روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی آمدن میں اضافے کیلئے منصوبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی آمدن میں اضافے کیلئے منصوبہ بندی کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ اس ہوٹل کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت ہے۔ پیر کو یہاں وزیراعظم کی زیر صدارت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکرٹری ایوی ایشن نے اجلاس کو ہوٹل کی معاشی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی آمدن میں اضافے کیلئے منصوبہ بندی کی جائے، اس ہوٹل کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت ہے۔وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ہوٹل کے کاروبار میں بہتری کیلئے جامع بزنس پلان پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :