فیصل آباد کا کروڑ پتی شخص نہر کنارے سردی سے ٹھٹھر کر مر گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 دسمبر 2017 19:55

فیصل آباد کا کروڑ پتی شخص نہر کنارے سردی سے ٹھٹھر کر مر گیا
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-11دسمبر 2017ء ):فیصل آباد کا 55سالہ عبدالرحیم اپنوں کی بے حسی کے سبب 2سال قبل گھر چھوڑ گیا تھا،کروڑوں کا مالک نہر کنارے سردی سے ٹھٹھر گیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کا 55سالہ رہائشی 2بیٹوں اور 2بیٹیوں کا باپ اور کروڑوں کی جائیداد کا مالک ہے ۔2سال قبل عبدالرحیم گھر والوں سے لڑ جھگڑ کر گھر چھوڑ کر چلا گیا ۔

(جاری ہے)

اس نے اپنی زندگی کے دن کاٹنے کے نہر کنارے جھونپڑی بنا لی اور وہاں رہنے لگا ۔گزشتہ رات عبدالرحیم سردی کی شدت برداشت نہ کر سکااور سردی سے ٹھٹھر کر مر گیا جنہوں نے دو سال تک حال نہیں پوچھا تھا وہ بھی باپ کی لاش سے لپٹ کر روتے رہے۔گھر والوں کا کہنا تھا کہ مرحوم کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کروانا چاہا مگر ورثا نے ایسا کرنے سے روک دیا جس پر پولیس نے لاش لواحقین کے حوالے کر دی ۔