دیر بالا کو ترقی دلانا ،ہر بچے کے ہاتھ میں قلم دلانا میری سیاست کا مرکز ہے ،اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے اس کو پاکستان کامثالی ضلع بنا کر چھوڑوں گا،صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 19:56

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) سینئر صوبائی وزیر برائے بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر بالا کو ترقی دلانا اور ہر بچے کے ہاتھ میں قلم دلانا میری سیاست کا مرکز ہے اور اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے اس کو پاکستان کا مثالیضلع بنا کر چھوڑوں گا ،وہ ایک کروڑ روپے کے لاگت سے دیر بالا گندیگار پی سی سی لنکس روڈ کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ سڑکیں اورتعلیم کسی بھی علاقہ کی ترقی میں بنیادی کرادار ادا کرتی ہے۔دیر بالا میں عوام نے اسی لیے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے کہ اس کے پاس اعلیٰ تعلیم یافتہ قیادت ہے اور یہ قیادت عوام میں سے ہے اور عام آدمی کے فائدہ کے لیے کام کرتی ہے، ہم نے دیر بالا اور برہ اول کے ایک ایک گائوں تک نہ صرف سڑکوں اورتعلیمی اداروں کا جال بچھانے کا پروگرام بنایا ہے بلکہ پہلے سے موجود اداروں کا معیار بین القوامی سطح تک بلند بھی کر رہے ہیں، تعلیم عام کرنے اور معیار بہتر کرنے سے علاقہ خود بخود ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام شروع کررکھے ہیں کافی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی ایک جلد مکمل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نہ کبھی خود کرپشن کی ہے اور نے کسی کو کرنے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ دیر کے عوام گواہ ہیں کہ جماعت اسلامی نے ان کو مایوس نہیں کیا ہے اور اب صوبہ کے دوسرے علاقے کے لوگ بھی جماعت اسلامی چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :