علامہ اقبال ایکسپریکس کی بوگیوں کی حالت زار کسی بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے ،پریشان کن ویڈیو سامنے آگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 11 دسمبر 2017 19:40

علامہ اقبال ایکسپریکس کی بوگیوں کی حالت زار کسی بھی بڑے سانحے کا سبب ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ا- 11دسمبر 2017ء ):کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریکس کی بوگیاں اس قدر مخدوش حالت میں ہیں جوکسی بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے ،نوجوا ن کی ایک ویڈیو نے خواجہ سعد رفیق کے ریلوے کی ترقی کے دعووں کی قلعی کھو ل دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کو ریلوے کی وزارت کا انتظام و انصرام سنبھالے 4سال ہو چکے ہیں اور اس دوران بظاہر ریلوے کی حالت زار میں کچھ بہتری بھی آئی ہے مگر حالات اتنے بھی اچھے نہیں جتنے اچھا حالات کا دعویٰ اکثر و بیشتر وفاقی وزیر ریلوے کیا کرتے ہیں ۔

کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریکس کی بوگیاں اس قدر مخدوش حالت میں ہیں جوکسی بھی بڑے سانحے کا سبب بن سکتی ہے ،نوجوا ن کی ایک ویڈیو نے خواجہ سعد رفیق کے ریلوے کی ترقی کے دعووں کی قلعی کھو ل دی ۔بوگیوں کی حالت زار پر بنی ویڈیو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ شائد یہ ٹرین 50کلومیٹر کا سفر بھی طے نہ کر پائے مگر ہمارے ریلوے حکام ایسی بوگیوں کو کراچی سے سیالکوٹ جیسے طویل روٹ پر چلا رہے ہیں جو کبھی بھی کسی حادثے کی وجہ بن سکتی ہیں۔ویڈیو دیکھیں۔