حدیبیہ پیپرزکیس: پیمرا کی سپریم کورٹ کے حکم پر تمام ٹی وی چینلز کوہدایات جاری

ٹی وی چینلزکے حدیبیہ پیپرکیس پرتجزیے اور تبصرے دینے پرپابندی ہے،حدیبیہ کیس پر رپورٹنگ کی مکمل اجازت ہوگی۔پیمرا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 دسمبر 2017 19:35

حدیبیہ پیپرزکیس: پیمرا کی سپریم کورٹ کے حکم پر تمام ٹی وی چینلز کوہدایات ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) : سپریم کورٹ کے حکم پرپیمرانے تمام ٹی وی چینلز کوہدایات جاری کردی ہیں،ٹی وی چینلزکوحدیبیہ پیپرزکیس پرتجزیے اور تبصرے دینے سے روک دیاگیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیمرا نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں تمام ٹی وی چینلز کوہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ٹی وی چینلز کوخبردار کیاجاتاہے کہ کوئی بھی ٹی وی سپری کورٹ میں حدیبیہ پیپرز کیس پرٹاک شوز میں تجزیے یا تبصرے پیش کرنے سے گریز کرے۔واضح رہے آج سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپرکیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ٹی وی چینلز کیس سے متعلق تجزیے یا تبصرے دینے سے گریز کریں ۔تاہم میڈیا کوحدیبیہ کیس پر رپورٹنگ کی مکمل اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :