ایک مخصوص ایجنسی کے دفتر میں ن لیگ کے منتخب اراکین کو بلا کر استعفے دینے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے: رانا ثناء اللہ کا دعوی

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 19:32

ایک مخصوص ایجنسی کے دفتر میں ن لیگ کے منتخب اراکین کو بلا کر استعفے ..
فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) رانا ثناء اللہ کا دعوی ہے کہ ایک مخصوص ایجنسی کے دفتر میں ن لیگ کے منتخب اراکین کو بلا کر استعفے دینے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دعوی کیا گیا ہے کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی اور چئیرمینز پر استعفے دینے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

رانا ثناء اللہ کا دعوی ہے کہ ایک مخصوص ایجنسی کے دفتر میں ن لیگ کے منتخب اراکین کو بلا کر استعفے دینے کیلئے دباو ڈالا جا رہا ہے۔ رانا ثناء اللہ کا دعوی ہے کہ ن لیگ کے اراکین اسمبلی اور یو سی چئیرمینز کو کہا جا رہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت جانے والی ہے۔ لہذا آپ حکومت جانے سے قبل ہی استعفے دے دیں۔ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا ہے کہ خاص ایجنسی کے دفتر میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اور یو سی چئیرمینز کو بلا کر ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔