کامونکے، مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے

پیر 11 دسمبر 2017 19:41

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) مختلف واقعات میں میاں بیوی سمیت متعدد افراد شدید زخمی ہوگئے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز بلال پارک کا ساٹھ سالہ محمداکرم اور اُسکی بیوی اقبال بی بی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث اُنکی موٹر سائیکل بارش کی وجہ سے ہونے والے کیچڑ میں پھلس گئی اور وہ دونوں گرکر شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر ٹریفک حادثات میں تیس سالہ محمد بلال،پچیس سالہ تنزیلہ بی بی،،تینتیس سالہ طارق مسیح،پینتالیس سالہ شازیہ اسلم،بائیس سالہ محمد سجاد،سترہ سالہ علی حسن،اُنیس سالہ چاند علی،موضع چکیاں خورد کا ستائیس سالہ شفاقت علی،نیو ماڈل ٹائون کا پینتیس سالہ علی ساجد،دولت پورہ کا سولہ سالہ لقمان علی،بھروکی ورکاں کا سترہ سالہ محمد مسکین،شیش محل روڈ کی تیرہ سالہ ماہم نذیر،مسلم گنج کا اٹھائیس سالہ نعمان انور،درویش پورہ کا اُنیس سالہ بلال احمد اور پینتیس سالہ فرزانہ بی بی شدید زخمی ہوگئے۔

دریں اثناء پانچ سالہ عثمان اور آٹھ سالہ محمد سجاد اپنے اپنے گھروں کی چھتوں پر کھیل رہے تھے کہ دونوں اچانک پائوں پھلسنے کی وجہ سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئے،تمام زخمیوں کوفوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :