ْصحبت پور میں مہنگائی کا طوفان آگیا ،دوکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف

پیر 11 دسمبر 2017 19:41

حمیدآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) صحبت پور ضلع میں مہنگائی کا طوفان آگیا دوکاندار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں ضلعی انتظامیہ خاموشی کا کردار ادا کررہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں پرائس کنٹرول لسٹ کا نام ونشان نہیں عوامی حلقے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عوام حلقوں کا کہنا تھا کہ ضلع صحبت پور کے چھوٹے بڑے شہروں حمیدآباد،حیردین ،جیانی ڈپ، بھنڈشریف، مانجھی پور، فریدآباد،آدم پور،ودیگر شہروں میں مہنگائی کا طوفان آگیا ہے دوکاندارحضرات عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ہیں ایشاء خوردونوش جس میں گوشت ،سبزیاں ،پھل ،چاول ،گھی، چینی ،ودیگر ایشاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ایشاء خوردونوش کی قیمتیں دوگنا اضافہ کردیا گیا ضلعی انتظامیہ نے مکمل طور پر خاموشی اختیارکررکھی ہے پرائس کنٹرول لسٹ کانام ونشان نہیں ہے دوکاندار حضرات جس طرح چائیں عوام کو لوٹ لیں عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ کیا صحبت پور ضلع بھر میں پرائس کنٹرول لسٹ آویزاں کرائیں اور مہنگے داموں میں فروخت کرنے والے دوکانداروں خلاف کاروائی کریں تاکہ غریب عوام سکھ کا سائنس لے سکیں ۔

متعلقہ عنوان :