محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ میں فلسطین کے حق میں قرار داد پیش کرنے کی مخالفت کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 11 دسمبر 2017 19:22

محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ میں فلسطین کے حق میں قرار داد پیش کرنے ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ میں فلسطین کے حق میں قرار داد پیش کرنے کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور سینئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ میں فلسطین کے حق میں قرار داد پیش کرنے کی مخالفت کی ہے۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کے معاملے سے پاکستان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ 2 ممالک کے درمیان ان کا آپسی معاملہ ہے۔ پاکستان کو اس معاملے میں دخل اندازی نہیں کرنی چاہیئے۔