وزیراعلیٰ پنجاب کا نامور ادیب مسعود احمد برکاتی کے انتقال پر اظہار تعزیت

پیر 11 دسمبر 2017 19:28

وزیراعلیٰ پنجاب کا نامور ادیب مسعود احمد برکاتی کے انتقال پر اظہار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے نامور ادیب، ہمدرد ایڈیٹوریل بورڈ کے سربراہ اور بچوں کے رسالے ’’ہمدرد نونہال‘‘ کے مدیر مسعود احمد برکاتی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :