مفادعامہ کے منصوبے میں 22ماہ کی تاخیرکی ذمہ دارتحریک انصاف ہے ،پی ٹی آئی نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیحی دی‘شہبازشریف
زندگی میں ایسے مواقع آتے رہتے ہیں تاہم ہمیں صبر وتحمل ،برداشت اورہمت سے کام جاری رکھنا ہے اوریہ موقع قو م کیلئے کچھ کردکھانے کاہے اورنج لائن میٹروٹرین پاکستان کا منصوبہ ہے ،یہ منصوبہ عام آدمی کو با وقار ، با کفایت او رعالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کریگا،یہ منصوبہ جتنی جلد مکمل ہوگا،اتنا ہی عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا،منصوبے پر پیشرفت کا باقاعدگی سے جائزہ لوں گا‘وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 11 دسمبر 2017 19:28
(جاری ہے)
باشعور عوام پی ٹی آئی کامحاسبہ کریںگے۔
انہوںنے کہا کہ جن سیاسی عناصر نے اس عظیم منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کیں ان کا محاسبہ عوام کریں گی-پی ٹی آئی نے عوامی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی -انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے منصوبہ دو بارہ ٹریک پر آگیاہے ۔زندگی میں ایسے مواقع آتے رہتے ہیں تاہم ہمیں صبر وتحمل ،برداشت اورہمت سے کام جاری رکھنا ہے اوریہ قوم کو کچھ کردکھانے کا موقع ہے ۔آپ سب دن رات محنت کریں اورمنصوبے کی جلد تکمیل کیلئے جت جائیں ۔اپنی کوششوں کو دگنا تگنا کردیں،اسی طرح منصوبے میں ہونیوالی تاخیر کا ازالہ ممکن ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر دن میں 24گھنٹے ہیں تو25گھنٹے کام کریں تو کامیابی ملے گی۔ گھنٹوں کو منٹوں اورمنٹوں کو سکینڈوں میںبدل دیں ۔محنت سے کام کریں تو اللہ تعالیٰ بھی ہمارا ہاتھ تھام لے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین پاکستان کا منصوبہ ہے -یہ منصوبہ عام آدمی کو با وقار ، با کفایت او رعالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا-میں پاکستانی قوم ،پنجاب کے عوام خصوصا لاہور کے شہریوں کو مبا رکبا د دیتاہوں-اس منصوبے کو عزم اور نئے جذبے کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی-انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ جتنی جلدی مکمل ہوگا اتنا ہی عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا-میں منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائز ہ لو ںگا-انہوںنے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پوری طرح عملدر آمد کیا جائے گا۔ تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جی پی او چوک ،مال روڈ پر کام کے آ غاز سے قبل ٹریفک کا بہترین متبادل پلان بنایا جائے اورٹریفک کا متبادل نظام ماہرین کے مشورے سے ترتیب دیا جائی-ٹریفک کی بندش کی صورت میں شہریوں کو کم سے کم مشکل ہونی چاہیی-ٹریفک کے متبادل پلان کی موثر تشہیر کی جائے تاکہ عوام کو متبادل راستوں کی آگاہی ہو سکی-انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو با عزت سفری سہولتوں کا حق دیا جا سکی- صوبائی وزیر رانا مشہوداحمد، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان،چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، سینئر وکیل شاہد حامد ،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ڈی جی ایل ڈی اے ، کمشنر لاہور ڈویژن او رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
-
عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ”میٹا “ پاکستان اور بھارت سمیت متعدد ممالک میں واٹس ایپ پر اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کروادیا
-
عالمی رہنماؤں کا اسرائیل اور ایران سے تحمل کا مطالبہ
-
قدرتی طور پر خطے کی صورت حال پر تشویش ہے‘ایرانی صدر کے استقبال کے منتظرہیں. پاکستان
-
اٹلی کے وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کی ایران کے شہراصفہان پراسرائیلی حملے کی تصدیق
-
اسرائیل کے خلاف آپریشن نے ہماری اتھارٹی، ہمارے عوام کی فولاد جیسی قوت ارادی اور ہمارے اتحاد کو ظاہر کیا ہے .ایرانی صدر
-
پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری دہشت گردوں کے نشانے پر
-
سعودی وزیر خارجہ کے دورہ اسلام آباد کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کو تیز کرنا تھا، ترجمان دفترخارجہ
-
6 سال بعد پہلی بارپاکستان میں 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.