وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق امور کے حوالہ سے اجلاس

ہوٹل کی آمدن کو بہتر بنانے کیلئے جامع کاروباری منصوبہ پیش کیا جائے، وزیراعظم کی ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت

پیر 11 دسمبر 2017 19:28

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت روز ویلٹ ہوٹل نیویارک سے متعلق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کو تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل عمارت قرار دیتے ہوئے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی ہے کہ ہوٹل کی آمدن کو بہتر بنانے کیلئے جامع کاروباری منصوبہ پیش کیا جائے۔ وہ پیر کو روز ویلٹ ہوٹل سے متعلق امور کے حوالہ سے وزیراعظم آفس میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ہوا بازی ڈویژن نے اجلاس کو ہوٹل کی مالیاتی حالت اور سرمایہ کاری پر منافع کی کم ہوتی ہوئی شرح کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ریاست کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل کو ایک اہم تاریخی عمارت تصور کرتی ہے اور اس کی فروخت (ڈائیوسٹمنٹ) آپشن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک گرانقدر پراپرٹی کے علاوہ یہ ہوٹل پاکستان کیلئے ثقافتی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم نے ایوی ایشن ڈویژن کو ہدایت کی کہ وہ متبادل یا دیگر ترقیاتی منصوبہ کے ذریعے روز ویلٹ ہوٹل کی آمدن کو بہتر بنانے کیلئے کاروباری منصوبہ پیش کرے۔ اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔