خیبرپختونخوا ڈینٹل ٹیکنیشن ایسوسی ایشن نے ٹیکنیشنوں کیلئے قانون سازی کا مطالبہ کردیا

پیر 11 دسمبر 2017 19:26

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) خیبرپختونخوا ڈینٹل ٹیکنیشن ایسوسی ایشن نے ٹیکنیشنوں کے لئے قانون سازی کا مطالبہ کردیا اگر قانون سازی نہیں کی گئی تو راہ راست اقدام پر مجبور ہوکر جی ٹی روڈ کو بلاک کردیں گے، قانون سازی نہ ہونے کی وجہ سے ایچ سی سی ہماری تذلیل کرنے میں مصروف ہیں ،ہمیں حلال رزق کمانے نہیں دیتے جب قانون ہی موجود نہیں تو ایچ سی سی کے بلاجواز چھاپے غیرآئینی اور غیرقانونی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار کے پی کے ڈینٹل ایسوسی ایشن کے صوبائی چیئرمین عزیزاللہ نے صوبائی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت ضلعی صدر عمران فضل نے کی اجلاس سے صوابی کے صدر عبدالغیاث مردان کے صدر فضل ربی، سوات کے صدرانورالحق، بونیر ، دیر،چارسدہ کے صدور اور چیف ہیڈ انورشہزاد نے بھی خطاب کیا اور ڈینٹل ایسوسی ایشن کو درپیش مسائل پیش کئے جبکہ اس موقع پر میڈیکل ٹیکنیشن کے صدر ذوالفقار نے ڈینٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ اتحاد کا اعلان کیا مقررین نے کہا کہ عرصہ دو مہینے سے ہیلتھ کیئر کمیشن کا عملہ افسران وجہ بتائے بغیر کلینکوں پر چھاپے مارکر ڈینٹسٹ کو حراساں کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے کاروباری ساکھ کو شدید نقصان پہنچارہے ہیں صوبائی چیئرمین عزیزاللہ نے کہا کہ یہاں پر لوگ قانون توڑ رہے ہیں جبکہ ہم صوبائی حکومت سے قانون مانگ رہے ہیں تاہم سپیکر اسد قیصر کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ہماری آواز سنی اور ہمارے مطالبات کو ہیلتھ سٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کرکے 15دن میں رپورٹ طلب کرنے کی ہدیات دی لیکن افسوس ایک مہینہ گزرنے کے باوجود ابھی تک رپورٹ سپیکر کو پیش نہ ہوسکا قانون سازی پر HCC مداخلت کررہی ہے اور اپنے ناجائز اختیارات ہم پر مسلط کرنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ڈینٹل ایسوسی صوبے میں متحد ہے اور اپنے حقوق کی حصول کیلئے ہر حد تک جاسکتے ہیں ہم اتحاد واتفاق کا بھرپور مظاہرہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :