ترجمان لال حویلی شیخ امین مستعفی،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 11 دسمبر 2017 19:06

ترجمان لال حویلی شیخ امین مستعفی،پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔11 دسمبر2017ء) : عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ امین نے ترجمان لال حویلی کی حیثیت سے استعفا دے دیا ہے، جبکہ شیخ امین نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے رہنماء شیخ امین نے ساتھیوں سمیت پارٹی رکنیت سے استعفا دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان لال حویلی شیخ امین نے پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی ،جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرترجمان لال حویلی شیخ امین نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ پیپلزپارٹی نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربرای شیخ رشید نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ شیخ امین جہاں بھی جائے وہ ہمارا اپنا ہے۔

متعلقہ عنوان :