بنگلہ دیشی کپتان مشفیق الرحیم کی قیادت کا تختہ الٹ دیا گیا
ٹیم مینجمنٹ کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چھبنے والے وکٹ کیپر بیٹسمین کو وجہ بتائے بغیر ہی کپتانی سے الگ کردیا گیا دورہ سری لنکا کیلئے آل رائونڈر شکیب الحسن کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا،محمود اللہ کو شکیب کا ڈپٹی بنادیا گیا
پیر 11 دسمبر 2017 19:18
(جاری ہے)
مشفیق الرحیم کی قیادت میں ٹیسٹ فارمیٹ میں بنگلہ دیشی ٹیم کی کارکردگی کافی بہتر رہی اس کے باوجود ان کے خلاف اندرون خانہ چلنے والی سازشیں آخر کامیابی سے ہمکنار ہوئیں اور ان کی قیادت کا تختہ الٹ دیا گیا ہے، ان کی جگہ آئندہ ماہ سری لنکاکے ٹور کیلئے شکیب الحسن کو کپتان بنایا گیا ہے جوکہ پہلے ہی ٹوئنٹی 20 ٹیم کے بھی قائد ہیں، اسی طرح تمیم اقبال سے نائب کپتانی لے کر محمود اللہ کو شکیب کا ڈپٹی بنادیا گیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ 2011 میں شکیب سے ہی ٹیسٹ قیادت کی ذمہ داری لے کر مشفیق کو سونپی گئی تھی۔بی سی بی کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ شکیب سری لنکا میں دو ٹیسٹ میچز میں ٹیم کی قیادت کریں گے تاہم ان کی ذمہ داری کی مدت کے بارے میں ہم فی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے مشفیق کو کپتانی سے ہٹانے کی وجوہات پر زیادہ بات نہیں کی مگر چاہتے ہیں کہ وہ ہر قسم کے دبا سے آزاد ہوکر اپنی بیٹنگ پر توجہ دیں۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.