عمران سانحہ ماڈل ٹائون کے ٹھیکیدار نہ بنیں ،پارلیمنٹ حملے کا جواب دیں،مریم اورنگزیب

پیر 11 دسمبر 2017 19:15

عمران سانحہ ماڈل ٹائون کے ٹھیکیدار نہ بنیں ،پارلیمنٹ حملے کا جواب دیں،مریم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان سانحہ ماڈل ٹائون کے ٹھیکیدار نہ بنیں بلکہ پارلیمنٹ پر کئے گئے حملے کا جواب دیں ،پیر کے روز عمران خان کی جانب سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے مریم اورانگزیب نے کہا کہ عوام پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والے کی سزا کے انتظار میں ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے چار سال میں جھوٹ پر جھوٹ بولا تاہم اس کو شرم نہیں آئی۔مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب آج بھی کنٹینر پر کھڑے ہیں،ان کامقصد اگر کرپشن کا خاتمہ ہوتا تو خیبرپختونخوا کمیشن بند نہ ہوتا لیکن بدقسمتی سے خیبرپختونخوا میں احتساب کمیشن کو آج بھی تالے لگے ہوئے ہیں۔خان صاحب اپنی اور اپنی حکومت کی کرپشن چھپانے کیلئے شور مچا رہے ہیں۔اخلاقیات کا درس دینے والے عائشہ گلالئی کے اعتراضات کا جواب نہیں دے سکے تو وہ عدالتوں کو کیا جواب دیں گی۔

متعلقہ عنوان :