موجودہ حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دئیے ہیں،حمزہ شہباز شریف

قابل سیاستدان بننا کوئی کامیابی نہیں کسی بھی شخص کیلئے اس سے بڑی کامیابی اس کا اچھا انسان بننا ہے،لیپ ٹاپ تقسیم تقریب سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 19:13

موجودہ حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دئیے ہیں،حمزہ شہباز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ قابل سیاستدان بننا کوئی کامیابی نہیں کسی بھی شخص کیلئے اس سے بڑی کامیابی اس کا اچھا انسان بننا ہے آئندہ مستقبل میں ہم نے کس ڈگر پر جانا ہے اور ہماری قوم کے مسائل کیا ہیں اس بارے میں ہمیں سوچنا ہوگا آئین وزیراعلیٰ کو اختیارات استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے لیکن کسی بھی شخص کی حقیقی اتھارٹی اس کی موت ہے مرنے کے بعد ملنے والی عزت ہی اصل عزت ہوتی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ایوان اقبال میں دانش سکولوں کے ذہین طلباء وطالبات میں لیب ٹاپ تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود سمیت دیگر لیگی اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی موجود تھے حمزہ شہباز نے کہا کہ ضروری نہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب کابیٹا ہی وزیراعلیٰ بنے کل آپ لوگوں نے اس ملک کی بھاگ دوڑ سنھبالنا ہے انہوں نے کہا کہ لاہور میں میٹرو بس سروس کو جنگلہ بس کا نام دینے والے کے پی کے میں منصوبہ شروع کرنے کے باوجود اسے مکمل نہیں کر پائے موجودہ حکومت نے ملک سے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کر دئیے ہیں پنجاب میں اب تک کئی وزیراعلیٰ آئے لیکن لوگوں کو بیشتر وزیراعلیٰ کا نام تک یاد نہیں اسی وزیراعلیٰ کا نام لوگوں کے دلوں میں رہتا ہے جو کام کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سیاست میں خدمت کا جذبہ ہونا چاہئے حکومت نے 2008ء کے مقابلے میں آج تعلیم کے بجٹ میں ساڑھے چار سو گنا کا اضافہ کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ دانش سکول کے بچے وہ بچے ہیں جن کے والدین غریب و محنت کش ہیں اور وہ بہتر تعلیم کیلئے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے جبکہ دانش سکول نے اعلیٰ تعلیم دینے کیلئے غریبوں کے بچوں کا بیڑھ اٹھا رکھا ہے انہوں نے کہا کہ بڑے کم لوگ ہیں جو آپ کی کامیابی میں دل سے خوش ہوتے ہیں اور آپ کے دکھ میں دل سے آنسو بہاتے ہیں لیکن کسی بھی کامیاب شخص کے پیچھے اس کے والدین کی دعائیں ہوتی ہیں آپ کے اساتذہ بھی اس قوم کے ہیرو میں آپ سب کو اپنے اساتذہ کو اتنی ہی عزت دینی چاہئے جتنی آپ اپنے والدین کو دیتے ہیں حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں بہت عجیب گفتگو ہو رہی ہے سیاست دان جلسوں میں ایک دوسرے کیخلا الزامات لگا رہے ہیں اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ سیاست دانوں کو اس قسم کی سیاست کرنے کی بجائے الیکشن 2018ء کی طرف جانا چاہئے اور الیکشن کی تیاری کے حوالے سے اپنے اپنے حلقے کے عوام سے روابط بڑھانا چاہے ووٹر سمجھ دار ہے اور وہ سب دیکھ رہا ہے اور وہ سمجھ دار ہے۔

متعلقہ عنوان :