وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اورنج لائن میٹروٹرین کے سائٹ آفس میں اجلاس،پیشرفت کا جائزہ لیاگیا
شہبازشریف کی سپریم کوٹ سے منصوبے پر عملدر آمد کی اجازت ملنے پر پوری ٹیم کو مبارکباد یہ سب آپکی مشترکہ کاوشوں اوراجتماعی اقدامات کا نتیجہ ہے‘مفادعامہ کے منصوبے میں 22ماہ کی تاخیرکی ذمہ دارتحریک انصاف ہے ،پی ٹی آئی نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیحی دی‘جن سیاسی عناصر نے اس عظیم منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کیں ان کا محاسبہ باشعور عوام کریں گے، شہباز شریف
پیر 11 دسمبر 2017 19:07
(جاری ہے)
باشعور عوام پی ٹی آئی کامحاسبہ کریںگے۔
انہوں نے کہا کہ جن سیاسی عناصر نے اس عظیم منصوبے میں رکاوٹیں کھڑی کیں ان کا محاسبہ عوام کریں گی-پی ٹی آئی نے عوامی مفادات پر ذاتی مفادات کو ترجیح دی -انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے منصوبہ دو بارہ ٹریک پر آگیاہے ۔زندگی میں ایسے مواقع آتے رہتے ہیں تاہم ہمیں صبر وتحمل ،برداشت اورہمت سے کام جاری رکھنا ہے اوریہ قوم کو کچھ کردکھانے کا موقع ہے ۔آپ سب دن رات محنت کریں اورمنصوبے کی جلد تکمیل کیلئے جت جائیں ۔اپنی کوششوں کو دگنا تگنا کردیں،اسی طرح منصوبے میں ہونیوالی تاخیر کا ازالہ ممکن ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگر دن میں 24گھنٹے ہیں تو25گھنٹے کام کریں تو کامیابی ملے گی۔ گھنٹوں کو منٹوں اورمنٹوں کو سکینڈوں میںبدل دیں ۔محنت سے کام کریں تو اللہ تعالیٰ بھی ہمارا ہاتھ تھام لے گا۔ وزیراعلی نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین پاکستان کا منصوبہ ہے -یہ منصوبہ عام آدمی کو با وقار ، با کفایت او رعالمی معیار کی سفری سہولتیں فراہم کرے گا-میں پاکستانی قوم ،پنجاب کے عوام خصوصا لاہور کے شہریوں کو مبا رکبا د دیتاہوں-اس منصوبے کو عزم اور نئے جذبے کیساتھ پایہ تکمیل تک پہنچائیں گی-انہوںنے کہا کہ یہ منصوبہ جتنی جلدی مکمل ہوگا اتنا ہی عام آدمی کو فائدہ پہنچے گا-میں منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کا باقاعدگی سے جائز ہ لو ںگا-انہوںنے کہا کہ منصوبے کے حوالے سے سپریم کورٹ کی ہدایت پر پوری طرح عملدر آمد کیا جائے گا۔ تاریخی عمارتوں کے تحفظ کے لئے خصوصی فنڈ قائم کیا جائے گا-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ جی پی او چوک ،مال روڈ پر کام کے آ غاز سے قبل ٹریفک کا بہترین متبادل پلان بنایا جائے اورٹریفک کا متبادل نظام ماہرین کے مشورے سے ترتیب دیا جائی-ٹریفک کی بندش کی صورت میں شہریوں کو کم سے کم مشکل ہونی چاہیی-ٹریفک کے متبادل پلان کی موثر تشہیر کی جائے تاکہ عوام کو متبادل راستوں کی آگاہی ہو سکی-انہوںنے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو با عزت سفری سہولتوں کا حق دیا جا سکی- صوبائی وزیر رانا مشہوداحمد، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان،چیف سیکرٹری ، چیئرمین پی اینڈ ڈی، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، سینئر وکیل شاہد حامد ،ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، ڈی جی ایل ڈی اے ، کمشنر لاہور ڈویژن او رمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.