ہمیشہ اقدار کی سیاست کی، عوام کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے شاندار ریکارڈ قائم کئے ،شہبازشریف
عوام آئندہ عام انتخابات میں قوم کا وقت برباد کرنے اور جھوٹے نعرے لگانے والوں کا صفایا کرینگے، اراکین اسمبلی سے گفتگو
پیر 11 دسمبر 2017 19:05
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ وسائل عوام کی امانت ہیں، تمام وسائل عوام کی فلاح و بہبود پر صرف کئے جا رہے ہیں اور وسائل کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔ شفاف ترقیاتی منصوبے اور عوام کی فلاح و بہبود کے اقدامات اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں شفافیت اور میرٹ کو اپنایا گیا ہے اور شفافیت کے ذریعے بچائے گئے اربوں روپے بنیادی سہولتوں کی فراہم پر صرف کئے جا رہے ہیں۔ جیسے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، اسی جذبے سے دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے بھی کام کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوامی خدمت اور ملک کی ترقی کی بنا پر ہی عوام کے دلوں میں بستی ہے۔عوام کی خدمت سے بڑھ کر اور کوئی ترجیح نہیں ہوسکتی۔ عوام کی ہمیشہ خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا اور ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے اجتماعی کاوشیں کرنا ہوں گی کیونکہ اتحاد کی قوت سے ہی اقوام عالم میں باوقار مقام حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی شعبدہ بازوں کی جھوٹ پر مبنی سیاست دم توڑ چکی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں عوام قوم کا وقت برباد اور جھوٹے دعوے اور نعرے لگانے والوں کا صفایا کریں گے۔ وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی امتیاز احمد اور چوہدری طفیل شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.