فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، تمام جماعتوں کو فاٹا اصلاحات پر حکومت کا ساتھ دینا چاہئے، ڈاکٹر رمیش کمار

پیر 11 دسمبر 2017 18:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے حوالہ سے سیاست کی ضرورت نہیں، تمام جماعتوں کو اس معاملے پر حکومت کا ساتھ دینا چاہئے، انتخابی اصلاحات بل پر بڑی محنت کی اور تمام سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے سے منظور کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے تحت فاٹا میں ایف سی آر کے قانون کو ختم کیا جا رہا ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو اس مسئلہ پر مل بیٹھ کر حکومت کا ساتھ دینا چاہئے، اس نازک مسئلہ پر سیاست کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، آئندہ 2 دنوں میں فاٹا اصلاحات بل کو منظور کر لیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل پر تمام سیاسی جماعتیں متفق تھیں اور اسے اتفاق رائے منظور کیا گیا۔