گورنر پنجاب سے رومانیہ کے سفیر نکولی گویاکی ملاقا ت

پیر 11 دسمبر 2017 18:31

گورنر پنجاب سے رومانیہ کے سفیر نکولی گویاکی ملاقا ت
لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہائوس لاہور میںرومانیہ کے سفیر نکولی گویا نے ملاقا ت کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر پنجاب نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر کامیابی سے عملدرآمد کے بعد پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کیلئے پہلی ترجیح بن گیا ہے اور حکومت اس سلسلے میں انہیں سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے میں ایک گیم چینجر ثابت ہو گا جس پر ہمارے مخالفین حواس باختہ ہو کر منفی پراپیگنڈہ کر رہے ہیں، تاہم پاکستانی قوم ، افواج اور سیاسی قیادت اس کی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں ،انہو ںنے کہا کہ اب کوئی بھی ملک تنہا آگے نہیں بڑھ سکتا اس اقوام عالم میں تجارتی و کاروباری سرگرمیوں کیلئے دوست ممالک کا انتخاب کرنا ہو گا اور یہ ہماری کامیاب سفارتی پالیسیوں کا نتیجہ ہے کہ آج دنیا کا ہر بڑا ملک ہمارے ساتھ دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا خواہاں ہے ،رومانیہ کے سفیر نے پاکستان اور رومانیہ کے دوران دوطرفہ تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اسے مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا -

متعلقہ عنوان :