کشمیر ی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا قریب سے جائزہ لے ر ہے ہیں،ترکی

کشمیر کا مسئلہ سیاسی مسئلے کے ساتھ ساتھ انسانی مسئلے کی بھی حیثیت رکھتا ہے،کشمیری عوام کو ان کے بنیادی انسانی حقوق اور آزادی فراہم کرنے کی ضرورت ہے، گزشتہ ستر سالوں سے جاری اس مسئلے کی وجہ سے خطے میں کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور علاقے کی سیکورٹی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں تر ک قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر احمد آئدن کی اسپیکر آزاد کشمیر سے ملاقات میں گفتگو

پیر 11 دسمبر 2017 18:27

کشمیر ی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا قریب سے جائزہ لے ر ہے ہیں،ترکی
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) ترکی نے کہا ہے کہ کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا قریب سے جائزہ لے ر ہے ہیں، کشمیر کا مسئلہ سیاسی مسئلے کے ساتھ ساتھ انسانی مسئلے کی بھی حیثیت رکھتا ہے،کشمیری عوام کو ان کے بنیادی انسانی حقوق اور آزادی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق تر ک قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر احمد آئدن نے آزاد جموں کشمیر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور ان کے وفد سے ملاقات میں کہاکہ کشمیری عوام کے ساتھ ترکی کے بڑے دوستانہ مراسم ہیں اور اس کے نتیجے میں آزاد کشمیر کی پارلیمنٹ کے وفد کے ترکی کی قومی اسمبلی کے دورے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں۔

ترکی کشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا قریب سے جائزہ لے رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سیاسی مسئلے کے ساتھ ساتھ انسانی مسئلے کی بھی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ستر سالوں سے جاری اس مسئلے کی وجہ سے خطے میں کئی ایک مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور علاقے کی سیکورٹی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کے بنیادی انسانی حقوق اور آزادی فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر آزاد جمو کشمیر کی پارلیمنٹ کے اسپیکر شاہ غلام قادر نے وہ ترک عوام اور کشمیری عوام کو برادر عوام سمجھتے ہیں ۔ ترکی نے ہمیشہ ہی کشمیر کی آزادی کی جدو جہد میں پاکستان کا بھر پور ساتھ دیا ہے۔انہوں نے اس موقع پر ترک کشمیر پارلیمنٹرین دوستانہ گروپ قائم کرنے کی بھی درخواست کی۔