حکومت نے مختلف سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے،سابق ادوار میں ملک کے اندر کھیلوں کو نظر انداز کر دیا گیا ،اب دنیا کی ٹیمیں پاکستان میں آرہی ہیں

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سپورٹس میلہ میں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

پیر 11 دسمبر 2017 18:27

حکومت نے مختلف سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے،سابق ادوار ..
نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے مختلف سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کر رہی ہے،سابق ادوار میں ملک کے اندر کھیلوں کو نظر انداز کر دیا گیا ،اب دنیا کی ٹیمیں پاکستان میں آرہی ہیں، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جیمنیزیم ہال میں سپورٹس میلہ میںتقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ھلیلیں قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیںکھیلوں کے میدان میںبھی کھلاڑی قومی پرچم بلند کر کے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں،کھلیوں کے ذریعے اتحاد و یکجہتی پیدا ہو گی ۔نارووال میں سپورٹس سٹی کے قیام سے نارووال کے کھلاڑیوں کا ہر قومی ٹیم میں نام ہو گا کیونکہ نوجوان قوم کا روشن مستقبل ہیں ہم نے نوجوانوں کو منفی رجحانات سے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کیا ہے جو کھیل اور تعلیم میں ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :