Live Updates

عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات، دونوں جماعتوں کا باہمی روابط کو پائیدار اور مضبوط بنانے پر اتفاق

پی ٹی آئی چیئرمین نے وفد کی جانب سے دورہ چین کی دعوت قبول کر لی

پیر 11 دسمبر 2017 18:27

عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی ملاقات، دونوں جماعتوں کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی،جس میں دونوں جماعتوں کے عمائدین کی باہمی روابط کو پائیدار اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،پی ٹی آئی چیئرمین نے وفد کی جانب سے دورہ چین کی دعوت بھی قبول کر لی۔

(جاری ہے)

پیر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے نمائندہ خصوصی کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی،اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور چیئرمین کے مشیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر شہزاد وسیم اورچیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری بھی موجود تھے۔

پاکستان میں نامزد چینی سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میںپاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میںچینی عمائدین نے چیئرمین تحریک انصاف کو دورہ چین کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے غربت میں نمایاں کمی کے حوالے سے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے عمائدین کی باہمی روابط کو پائیدار اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :