مری میں وقفوں وقفوں سے بارش، گلیات میں ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع

سردی کی شدت میں اضافہ، سیاحوںکو برف باری میں ٹریفک سلیپری کی وجہ سے سخت پرشانی کا سامنا

پیر 11 دسمبر 2017 18:19

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) مری میں وقفوں وقفوں سے بارش، جبکہ گلیات میں ہلکی برف باری کا سلسلہ شروع سردی کی شدت میں اضافہ یہاں آنے والے سیاحوںکو ایوبیہ نتھیاگلی پہنچنے کیلئے برف باری میں ٹریفک سلیپری کی وجہ سے سخت پرشانی کا سامنا ۔کے پی کے ہائی وے اتھارٹی گلیات روڈ سے برف ہٹانے کے لئے ابھی تک انتظامات نہ کر سکی۔

فنڈ کی کمی آڑے آ رہی ہے، متعلقہ محکمہ نے ابھی تک گلیات روڈ سے برف باری ہٹانے کیلئے ٹھیکیدار کمپنی کو ٹھیکہ نہ دیا اور یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ سردیوں کے سیزن کیلئے گلیات روڈسے برف ہٹانے کے ٹھیکے کے ٹینڈر 20دسمبر کے بعد ہونگے تب تک علاقے کے مکین پیدل چلنے پر مجبور اور سیاح گلیات کے سیاحتی مقامات ایو بیہ نتھیاگلی پہنچنے کے لئے مشکلات سے دو چار رہیں گے۔

(جاری ہے)

گلیات میں سردی سے بچنے کیلئے لکڑی ایندھن کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے اور مکین گرم کپڑے پہنتے ہوئے سردی کا مقابلہ کر رہے ہیںاور لکڑی کی انگٹھیاں جلاتے ہوئے گزارہ کر رہے ہیں۔ جہاں قدرتی گیس کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے گلیات کی خوبصورتی جنگلات بچانے کیلئے کے پی کے حکومت متعلقہ محکمہ جنگلات سے لکڑی بالن کاٹنے پر سخت پابندی لگا رکھی ہے اور گلیات کے علاقوں میں سرکاری طور پر لکڑی بالن (ٹال) منظور کروانے کیلئے حلقہ سے منتخب ایم پی اے سردار ادریس نے لوگوں سے وعدے کئے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک عملی اقدامات نہ اٹھائے گئے اور مسائل جو ںکے توںہیںعملی اقدمات کی اشد ضرورت ہے۔

کمشنر ہزارہ نوٹس لیں اور وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے اہلیان گلیات نے قدرتی گیس کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماری اور آنے والی نسلوں کو اس بنیادی ضرورت سے مستفید کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں مقام حاصل کریں ۔

متعلقہ عنوان :