ساہیوال،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی،3کلو گرام چرس ،21لیٹرشراب‘ 5پسٹل برآمد،8ملزمان گرفتار

پیر 11 دسمبر 2017 18:18

ساہیوال۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ساہیوال پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3کلو گرام چرس ،21لیٹرشراب‘ 5پسٹل برآمد کرکے 8ملزمان کو گرفتارکرلیا،پولیس نے جرائم پیشہ افرادکیخلاف کارروائی کرتے ہوئے پل عارفوا لا کے قریب چھاپہ مارکر بابر مسیح سے 1530گرام چرس ‘134/9-Lکے قریب عاشرمسیح سی1450گرام چرس ‘100/9-Lمیں چمن شہزاد سے 21لیٹرشراب معہ چالو بھٹی برآمدکرلی جبکہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر تنویرعباس ‘محمد سرور ‘شان علی‘محمد آصف اور محمد رمضان سے 5پسٹل 30بور معہ گولیاں برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :