ساہیوال،ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں، شہری نقدی و قیمتی سامان سے محروم

پیر 11 دسمبر 2017 18:18

ساہیوال۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2017ء) ساہیوال کے نواحی علاقوں میں ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان دوموٹرسائیکلیں ‘موبائل فون اور بجلی تارلے اڑے،تفصیلات کے مطابق ڈکیتی کی واردات پاکپتن روڈ پر ہوئی یہاں محمد آفتاب رات کے وقت موٹرسائیکل سے واپس گھر جا رہا تھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل و موبائل فون کل مالیتی 82ہزارروپے چھین کر فرارہوگئے،دیگر وارداتوںمیں 87/6-Rکے قریب نامعلوم ملزمان نے نوجوان سے موٹرسائیکل اور 97/9-Lمیں نامعلوم ملزمان نے ارسلان شاہد کی فیکٹری سے 300فٹ تار بجلی مالیتی 60ہزارروپے چرالی، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :